Ayaan Raza Lecture With ARF thailand Staff

Ayaan Raza Lecture With ARF thailand Staff

تھائی لینڈ معروف سماجی کارکن،اللہ وارث فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل اور پریمیم ٹیکنالوجیز پاکستان کے سی ای او ایان رضا نے کہا ہے کہ ان کی زندگی کا مقصد بلاتفرق رنگ نسل،ذات و مذہب انسانیت کی خدمت ہے۔اے ڈبلیو ایف ایجوکیشن پروگرام (مفت تعلیم کی فراہمی)،یتیموں کی کفالت،مستحقین کو ماہانہ راشن کی فراہمی،اور شادی سپورٹ پروگرام سمیت تمام شعبوں میں انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔وہ گزشتہ روز تھائی لینڈ میں معروف غیر سرکاری تنظیم ایشیئن ریسورس فاؤنڈیشن کی صدر ڈاکٹر نرامت کانونت سے میٹنگ کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ایان رضا نے پاکستانی اور کشمیری ایسے طلباء جن کے والدین اعلیٰ تعلیم کی مالی استطاعت نہیں رکھتے کی معاونت کیلئے فاؤنڈیشن کو تفصیلی بریفنگ دی جس پر ایشین ریسورس فاؤنڈیشن کی صدر ڈاکٹر نرامت کانونت نے پاکستانی اور کشمیری طلباء کو اعلیٰ تعلیم میں معاونت سے اتفاق کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ تھائی لینڈ میں ای آر پیس اینڈ اسٹڈیز،ہیومن رائٹس کے شعبوں میں ریسرچ کروانے میں بھرپور تعاوان کرے گا۔۔ریسرچ کیلئے تھائی لینڈ جانے والے طلباء کے ویزے اور ماہانہ اخراجات بھی ادارہ برداشت کرے گا۔